مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر لاہور میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق میں وکلاء کے احتجاج کے موقع پر پولیس کے پتھراؤ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس پھینکنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس نے وکلاء کی کے ایک گروپ کو مال روڈ پر جانےسے روکنے کے لیے عدالت عالیہ کے احاطے کے اندر دھکیلا اور گیٹ بند کرنے کی کوشش کی جس پر وکیلوں اور پولیس میں تصادم شروع ہوگیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔اس دوران میں پولیس وکلاء پر مسلسل آنسو گیس کی فائرنگ کرتی رہی اور عدالت عالیہ کی عمارت میں داخل ہوکر ان پر لاٹھیاں برساتی اور پتھراؤ کرتی رہی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا وکلاء نے بائیکاٹ کیا جس سے مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی
لاہور میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے حق میں وکلاء کے احتجاج کے موقع پر پولیس کے پتھراؤ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس پھینکنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں
News ID 462250
آپ کا تبصرہ