مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائیل گروسی نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی باقاعدہ نگرانی لازمی ہے اور اس سلسلے میں ایران کے ساتھ معاہدہ قریب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویانا میں کونسل کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کی نگرانی لازمی ہے۔ یہ سیاسی اقدام نہیں بلکہ ایک قانونی ذمہ داری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایران کے ساتھ مذاکرات اور فنی اجلاس جاری ہیں اور وہ جلد ایران کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے یورینیم کے ذخائر کے بارے میں مکمل معلومات موصول نہیں ہوئی ہیں اور کچھ ابہامات موجود ہیں، تاہم وہ اس معلومات کو کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرتے۔
گروسی نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری مراکز کی نگرانی کے حوالے سے مکمل ضمانتیں حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ اس مسئلے پر کسی قسم کی جارحیت کے استعمال کے بجائے ڈپلومیسی پر توجہ دینا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ مکمل نگرانی ممکنہ فوجی حملوں کے خطرے کو کم کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے ایران کے ساتھ باقاعدہ معاہدے کے قریب ہیں۔
آپ کا تبصرہ