6 ستمبر، 2025، 6:12 PM

امریکہ کی ایران مخالف پالیسی ناکامی سے دوچار ہوئی، سینئر کمانڈر پاسداران انقلاب

امریکہ کی ایران مخالف پالیسی ناکامی سے دوچار ہوئی، سینئر کمانڈر پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر جنرل فدوی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی مخاصمت آمیز پالیسی ناکام ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے آغاز سے اب تک ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیاں نہ صرف بے نتیجہ ثابت ہوئیں بلکہ واشنگٹن کو بارہا شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مازندران صوبے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے محض دو دن بعد کردستان میں اپنی دشمنی کا آغاز کیا، تاہم گذشتہ 47 برسوں میں نہ صرف کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکا بلکہ متعدد مرتبہ ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور پاسداران انقلاب نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں پوری کیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور یہی استقامت دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کا سبب بنی۔

جنرل فدوی کے مطابق، قرآن کے وعدے کے مطابق خدا نے ایرانی قوم کو فتح اور کامیابی عطا کی ہے اور یہ حقیقت چار دہائیوں کے تجربات سے ثابت ہوچکی ہے۔

سپاہ کے ڈپٹی کمانڈر نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب کی توجہ نئی نسل کی تربیت اور بھرتی پر مرکوز ہے تاکہ مستقبل میں بھی انقلاب اسلامی کے مقاصد اور اصولوں کا پوری قوت سے دفاع کیا جائے۔

News ID 1935219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha