3 ستمبر، 2025، 1:37 PM

ایران اور چین دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

ایران اور چین دشمنوں کے مقابلے میں اتحاد اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

ایرانی صدر اور چینی کانگریس کے اعلی رکن نے ملاقات کے دوران دشمنوں کے مقابلے میں باہمی اتحاد اور ملکی مفادات کے لیے دوستی کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران اور بیجنگ کو اُن طاقتوں کے دباؤ کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے جو دونوں ممالک کی دوستی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اور چین کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کو دنیا پر حاکم یکطرفہ نظام کے مقابل ایک مؤثر پلیٹ فارم قرار دیا اور کہا کہ آج انسانیت انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی کی متلاشی ہے جبکہ عالمی تمدن ایران و چین جیسے ممالک کے گہرے ورثے سے طاقت حاصل کرتا ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے اور ہمیں اس ہدایت پر عمل پیرا رہنے کی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کو مزید تیز کرے گا۔

چینی عہدیدار نے اس موقع پر ایران کی شنگھائی اجلاس میں شرکت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چین صدر شی جن پنگ اور صدر پزشکیان کے درمیان طے پانے والی مفاہمتوں پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ایران کی خودمختاری اور قومی مفادات کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی کے ایران سے کیے گئے وعدے ضرور پورے ہوں گے۔

News ID 1935170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha