30 اگست، 2025، 3:02 PM

مستقل دوست یا دشمن کوئی نہیں، صرف قومی مفادات مستقل ہیں، امریکی ٹیرف پر بھارتی وزیر دفاع کا ردعمل

مستقل دوست یا دشمن کوئی نہیں، صرف قومی مفادات مستقل ہیں، امریکی ٹیرف پر بھارتی وزیر دفاع کا ردعمل

بھارتی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنے کے باوجود بھارت اپنے قومی مفادات اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ عالمی سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا، بلکہ قومی مفادات ہی مستقل رہتے ہیں۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد محصولات عائد کیے ہیں، جس سے عالمی تجارت پر جنگ جیسے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ بھارت کسی ملک کو دشمن نہیں سمجھتا، لیکن اپنے عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ قومی مفادات ہی خارجہ پالیسی اور دفاعی حکمت عملی کی بنیاد ہیں۔

News ID 1935103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha