مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ یورپی ممالک کا اسنیپ بیک کا دعوی غیرقانونی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران اس بات سے پوری طرح آگاہ ہے کہ اگر یورپی ممالک اس حق کا غلط استعمال کریں تو اس کے نامطلوب نتائج ہوسکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ یورپی ممالک کے پاس قانونی صلاحیت نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ نہ صرف ہم اسے تسلیم نہیں کرتے بلکہ اس کے ممکنہ منفی اثرات کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران نے اس مسئلے کو پہلے ہی اپنی خارجہ پالیسی میں شامل کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جنیوا میں جاری مذاکرات کے ساتھ ساتھ چین اور روس کے ساتھ رابطے بھی جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایران روس کے پیش کردہ مسودہ قرارداد 2231 کا جائزہ لے رہا ہے۔ ایران نے یورپی ممالک کے ساتھ مذاکرات میں واضح طور پر کہا ہے کہ اس کے ریڈ لائنز قومی مفادات ہیں اور کسی بھی سمجھوتے کی گنجائش نہیں۔
آپ کا تبصرہ