مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ایران کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے قائم مقام امیر کا حلف اٹھا لیا۔ حافظ نعیم الرحمان ایران میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت تہران اور قم میں علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کی سیاسی رہنماوں و مذہبی قیادت کیساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین و کشمیر سمیت دیگر مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حافظ نعیم الرحمان ایران میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت تہران اور قم میں علمائے کرام سے بھی ملاقات کریں گے۔
News ID 1934996
آپ کا تبصرہ