مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنوب میں صنعاء کی بجلی کی تنصیبات پر اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد امریکی حکام میں خوف و وحشت پھیل گئی ہے اور حملے میں اپنی شمولیت سے انکار کیا ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک امریکی عہدیدار نے المانیٹر سے گفتگو میں تصدیق کی کہ پینٹاگون نے اسرائیل کو اس حملے کے دوران کسی قسم کی اطلاعاتی یا لاجسٹک مدد فراہم نہیں کی۔
امریکی اہلکار نے کہا کہ ہم یمنیوں کو جنگ بندی سے باہر نکلنے کا کوئی سبب فراہم نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی بحری جہازوں نے یمن کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کو ٹریک کیا لیکن حملوں میں براہ راست شامل نہیں تھے۔
اسی عہدیدار نے اعتراف کیا کہ یمنیوں نے بحیرہ احمر کے ذریعے اسرائیل کے خلاف ایک مؤثر محاصرہ قائم کر رکھا ہے۔
آپ کا تبصرہ