مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع دو دہشت گرد محفوظ ٹھکانوں کا پتہ لگاکر تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دو علیحدہ کاروائیوں میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جو خودکش حملے اور تخریب کاری کے منصوبے بنا رہے تھے جبکہ کارروائیوں کے دوران تقریباً 25 کلوگرام بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔
سپاہ پاسداران نے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و سلامتی کو قائم رکھنے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل نگرانی اور دہشت گردوں کی شناخت نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ