مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سربراہ محمد علی دہقان دہنوی نے کرغیزستان میں یوریشین اکنامک کمیشن کے چیئرمین آندرے سلپنوف سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور یوریشین اکنامک یونین نے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ملاقات کرغیزستان کے شہر چوپون آتا میں ہوئی، جہاں ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف اور وزیر صنعت، معدن و تجارت محمد آتابک بھی شریک تھے۔
یاد رہے کہ یوریشین اکنامک یونین ایک بین الحکومتی اقتصادی تنظیم ہے، جس میں روس، قزاقستان، بیلاروس، کرغیزستان اور آرمینیا شامل ہیں، جبکہ ایران، ازبکستان، مولدووا اور کیوبا مبصر رکن ہیں۔
دورے کے دوران نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا کہ صدر پزشکیان کی حکومت ہمسایہ ممالک خصوصا یوریشیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی ترجیح دیتی ہے۔ ایران یونین کی مستقل رکنیت کا خواہاں ہے۔
آپ کا تبصرہ