14 اگست، 2025، 10:09 PM

غزہ میں سرایا القدس اور قسام بریگیڈز کے تابڑتوڑ حملے، صہیونی فوج کو بھاری نقصان+ویڈیو

غزہ میں سرایا القدس اور قسام بریگیڈز کے تابڑتوڑ حملے، صہیونی فوج کو بھاری نقصان+ویڈیو

فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فوج پر شدید حملے کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی جہاد کی عسکری شاخ سرایا القدس نے غزہ کے مختلف علاقوں میں غاصب صہیونی فوج پر شدید حملے کیے ہیں۔

تنظیم نے ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اس کے مجاہدین کو قابض اسرائیلی فوجیوں اور ان کے جنگی ساز و سامان کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو مشرقی غزہ میں دراندازی کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق سرایا القدس کے مجاہدین نے مارٹر گولوں سے قابض فوجیوں اور ان کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔

اس سے پہلے القسام بریگیڈز نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس کے مجاہدین نے مشرقی غزہ کے الشجاعیہ محلے میں حاج عادل الشوا کے کھیتوں کے قریب ایک اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا۔

القسام نے مزید بتایا کہ اس کے مجاہدین نے اسی علاقے میں ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا، جس میں اسرائیلی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس کارروائی میں تین اینٹی پرسنل راکٹ استعمال کیے گئے، جس کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

News ID 1934839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha