11 اگست، 2025، 1:58 PM

دنیا کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدام کرنا ہوگا، ایران

دنیا کو غزہ میں نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدام کرنا ہوگا، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صحافیوں پر اسرائیلی حملے پر ردعمل میں عالمی برداری سے صہیونی حکومت کے خلاف جلد اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں الشفا اسپتال کے باہر قائم میڈیا ٹینٹ پر جان بوجھ کر فضائی حملہ کیا، جس میں الجزیرہ کے پورے عملے کو شہید کردیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں نامور الجزیرہ عربی کے رپورٹر انس الشریف، محمد قارقہ، فوٹوگرافر ابراہیم زاہر اور محمد نوفل شامل تھے۔ اس حملے میں دو دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے۔

ترجمان نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ ہر شریف انسان کا کم از کم فریضہ ہے کہ ان مظالم کی زبانی مذمت کرے تاہم اب دنیا کو اس الم ناک نسل کشی کو روکنے اور مجرموں کو کٹہرے میں لانے کے لیے عملی اقدام کرنا ہوگا۔ خاموشی اور بے عملی اسرائیل کے جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔

News ID 1934791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha