مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ حلب کے مشرقی نواحی شہر منبج میں سکیورٹی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوگئی ہے، جہاں کرد ڈیموکریٹک فورسز اور دہشت گرد تنظیم جولانی سے وابستہ عناصر کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، تین دیہاتوں میں جھڑپیں ہورہی رہیں، جہاں فریقین ایک دوسرے پر شدید گولہ باری اور مارٹر حملے کررہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ قسد اور جولانی گروہ کے درمیان اس سطح کی براہ راست جھڑپیں منبج کے مشرقی دیہی علاقوں میں دیکھی گئیں۔
عینی شاہدین اور مقامی مکینوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں فریقوں کے درمیان کم از کم 30 مقامات پر براہ راست تصادم کا امکان موجود ہے، جس سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
شہریوں، بالخصوص علوی اور دروزی اقلیتوں کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ جولانی گروہ کی جانب سے ماضی کی طرح ایک بار پھر عام شہریوں کے خلاف قتل عام، اغوا اور جبری نقل مکانی جیسے مظالم دہرائے جاسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ