2 اگست، 2025، 10:52 AM

پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، صدر پزشکیان

پاکستان کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، صدر پزشکیان

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سرکاری دورہ پاکستان سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنے سرکاری دورہ پاکستان سے قبل کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی منڈیاں اور ہوائی و بحری رابطے باہمی تعاون کے لیے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے پاکستان کی جانب سے اسرائیل و امریکہ کی حالیہ جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ نے کھل کر ایران کے دفاع میں آواز بلند کی اور ایران کی علاقائی سالمیت کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔ پاکستان اور چین کے درمیان جاری 'ون بیلٹ ون روڈ' منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے، جس میں ہم فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی اور علاقائی امن سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

انہوں نے دشمنوں کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

News ID 1934633

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha