30 جولائی، 2025، 10:54 AM

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی۔

عراقچی نے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کی مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔

ایرانی وزیر خارجہ بدھ کی صبح تاجکستان روانہ ہوئے، جہاں روانگی سے قبل تاجکستان کے سفیر نظام الدین زوہدی نے انہیں رخصت کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اس دورے کا مقصد اعلیٰ تاجک حکام سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر مشاورت اور اہم علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہے۔

News ID 1934575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha