27 جولائی، 2025، 3:39 PM

زنگزور کوریڈور ایک خطرناک جغرافیائی سازش اور ایران کی قومی سلامتی پر حملہ ہے، علی اکبر ولایتی

زنگزور کوریڈور ایک خطرناک جغرافیائی سازش اور ایران کی قومی سلامتی پر حملہ ہے، علی اکبر ولایتی

رہبر انقلاب اسلامی کے سینئر مشیر نے کہا کہ زنگزور کوریڈور بناکر امریکہ ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانا اور قفقاز میں اس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ‌ای کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے مجوزہ زنگزور کوریڈور کو ایک گہری جغرافیائی سازش قرار دیا۔ یہ منصوبہ امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں ایران کی سلامتی اور مزاحمتی محاذ کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ولایتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کے دشمن ایران کی تاریخی وحدت، اسلامی تہذیب اور قفقاز و وسطی ایشیا میں اس کے ثقافتی اثرورسوخ سے خائف ہیں۔ ان کے بقول یہی قوتیں ایرانی شناخت کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کررہی ہیں تاکہ ملک کی سلامتی کو اندر سے کمزور کیا جاسکے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ زنگزور کوریڈور جیسے منصوبے دراصل خطے میں ایران کا زمینی رابطہ ختم کرنے، روس کے ساتھ اس کی جغرافیائی رسائی کو محدود کرنے اور مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان عزائم کا بروقت ادراک کرتے ہوئے سرحدوں پر فوج تعینات کی اور طاقت کے مظاہرے کیے تاکہ واضح ہوجائے کہ قومی سلامتی ایران کے لیے ایک ناقابل سمجھوتہ سرخ لکیر ہے۔

ولایتی نے اپنے خطاب میں آذربائیجان کے عوام اور شیخ صفی الدین اردبیلی کی علمی و روحانی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان آج بھی ایرانی اسلامی شناخت، ایمان، مزاحمت اور قومی وحدت کا قلعہ ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے تاریخی ورثے اور رہنماؤں کی تعلیمات سے الہام لیتے ہوئے دشمن کی ہر سازش کو پہلے کی طرح ناکام بنائے گی، اور اتحاد، بیداری اور ایمان کے ذریعے اپنے قومی مفادات کا دفاع کرتی رہے گی۔

News ID 1934527

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha