23 جولائی، 2025، 12:54 PM

ایران سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزارت خارجہ

ایران سے براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں، امریکی وزارت خارجہ

امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہ ہے۔

ایران اور تین یورپی ممالک کے درمیان استنبول میں متوقع مذاکرات کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ جیسا کہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں، مذاکرات سے ایرانی عوام کو فائدہ ہوگا۔ اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے۔

بروس نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا موقع باقی رکھا ہے، اور اگست کے آخر تک اسے جوہری معاہدے کی طرف واپسی پر سنجیدہ غور کرنا ہوگا۔ ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے امن اور خوشحالی کا راستہ منتخب کریں، اور ہم بھی اس راستے میں براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1934448

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha