18 جولائی، 2025، 9:26 PM

یمن میں لاکھوں افراد کی ریلی، غزہ اور شام کے مظلوم عوام کے حق میں زبردست حمایت+ ویڈیو

یمن میں لاکھوں افراد کی ریلی، غزہ اور شام کے مظلوم عوام کے حق میں زبردست حمایت+ ویڈیو

لاکھوں یمنی عوام نے نماز جمعہ کے بعد صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ اور شام کی حمایت کا عزم دہرایا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن دارالحکومت صنعا اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر ریلی نکال کر غزہ اور شام کے مظلوم باشندوں کی بھرپور حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ہزاروں یمنی شہریوں نے ریلی نکالی اور فلسطین کی حمایت اور اسرائیل و امریکہ کی خطے میں سازشوں کے خلاف مسلسل مزاحمت کا بھرپور عزم ظاہر کیا۔

ریلی کے اختتامی جاری قرارداد میں غزہ کی حمایت اور صہیونی و امریکی حکومت کی خطے میں بغاوت کے منصوبوں کے خلاف موقف کا اعادہ کیا گیا۔

قرارداد میں یمنی فوج کے سمندری آپریشن کو سراہا گیا جس کی وجہ سے ایلات بندرگاہ مکمل طور پر بند رہی۔

یمنی عوام نے شہید فلسطینی کمانڈر محمد الضیف اور ان کے ساتھی شہدا کو یاد کرتے ہوئے ان کے پرچم کو تھامے رکھنے کا عہد کیا اور امت مسلمہ سے کہا کہ وہ ان عظیم شہداء کی قربانیوں سے درس لے۔

ریلی کے آخری بیان میں شام پر اسرائیلی تجاوز کی مذمت کی گئی اور خطے کے ممالک کے خلاف اسرائیلی و امریکی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے عرب ممالک اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیلی دشمن کی تمام تباہ کن منصوبوں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

News ID 1934351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha