16 جولائی، 2025، 10:48 AM

ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں ایران نے غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کرلیا+تصاویر

ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں ایران نے غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کرلیا+تصاویر

ایران نے خلیج عمان میں تیل اسمگلنگ کے الزام میں غیر ملکی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر عملے کے تمام افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے خلیج عمان میں ایک غیر ملکی آئل ٹینکر کو اس وقت ضبط کر لیا جب وہ مبینہ طور پر 20 لاکھ لیٹر ایندھن اسمگل کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، صوبہ ہرمزگان کے چیف جسٹس مجتبی قهرمانی نے اس کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی سمندری سرحدوں پر ایندھن کی مشکوک نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کے بعد، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ٹینکر کی تلاشی لی۔ ناقص قانونی دستاویزات اور مشکوک سرگرمیوں کے باعث جہاز کو ضبط کر لیا گیا۔

قہرمانی کے مطابق، کارروائی کے دوران 17 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں جہاز کا کیپٹن اور تمام عملہ شامل ہے۔ جہاز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایندھن کی اسمگلنگ کے الزام میں ایران نے غیر ملکی آئل ٹینکر ضبط کرلیا+تصاویر

انہوں نے مزید بتایا کہ حکام ایندھن کی اصل مقدار جانچنے کے لیے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری تجزیے کر رہے ہیں اور جہاز کی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال جاری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالتی نتائج کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ابھی تک جہاز کے متعلقہ ملک اور اس کی منزل کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں۔

News ID 1934301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha