10 جولائی، 2025، 1:18 PM

اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، انصاراللہ کی صہیونی حکومت کو دھمکی

اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، انصاراللہ کی صہیونی حکومت کو دھمکی

یمنی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو انتباہ کیا ہے کہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت یمن دندان شکن جواب دے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصار اللہ کے رہنما محمد البخیتی نے نتن یاہو اور ان کی کابینہ کو انتباہ کیا ہے کہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت یمن دندان شکن جواب دے گا۔

دوسری جانب آج صبح یمن کی جانب سے داغے گئے ایک میزائل نے ایک بار پھر لاکھوں صیہونیوں کو پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) اور تل ابیب کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

اس حملے کے باعث بن گوریون ایئرپورٹ کی سرگرمیاں بھی کچھ دیر کے لیے معطل ہو گئیں۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ میزائل کو راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا ہے، تاہم یمنی ذرائع کی جانب سے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

News ID 1934199

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha