24 جون، 2025، 12:19 PM

تمام اسلامی مملکتوں کو اپنے ممالک سے امریکی اڈے ختم کرنا ہوں گے، یمن

تمام اسلامی مملکتوں کو اپنے ممالک سے امریکی اڈے ختم کرنا ہوں گے، یمن

یمنی حکومت کے ترجمان نے عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ممالک میں امریکی اڈوں کو ختم کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن کے وزیر اطلاعات ہاشم شرف الدین نے اعلان کیا ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور یمن کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکا کی جارحیت کو روکنے کےلیے موثر اقدام کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی سرزمینوں کو امریکی اڈوں سے پاک کرنا ہوگا۔

شرف الدین نے مزید کہا کہ چند اسلامی ممالک کے سوا باقی اسلامی ممالک غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کی نسل کشی کو نظر انداز کر رہے ہیں، عرب اور اسلامی ممالک کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ وہ اس اسٹریٹجک غلطی میں نہ پڑ جائیں جو صیہونی اور امریکی جیسے خونخوار دشمن چاہتے ہیں۔

انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی صورت حال میں داخل ہونے سے گریز کریں جس سے ان کے مابین تفرقہ پیدا ہوا۔ تمام اسلامی ممالک کو یاد رکھنا ہوگا کہ امریکہ اور اسرائیل ہی اسلام و مسلمین کا حقیقی دشمن ہیں۔

News ID 1933858

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha