14 جون، 2025، 8:07 PM

صیہونی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل مزید تباہ کن ہوگا، صدر پزشکیان

صیہونی حملے جاری رہے تو ایران کا ردعمل مزید تباہ کن ہوگا، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی جانب سے ایران پر حملے دوبارہ کیے گئے، تو ملک کی مسلح افواج اس کا کہیں زیادہ شدید اور طاقتور جواب دیں گی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے مؤقف اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، امریکہ اور مغربی ممالک کی پشت پناہی سے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہی ہے۔

صدر پزشکیان نے زور دے کر کہا کہ جو ممالک انسانی حقوق کے علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، وہ نہ صرف ان جارحانہ اقدامات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بلکہ اسرائیل کو اسلحہ اور سازوسامان فراہم کرکے اس کی جارحیت میں شریک ہو رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کے بھی کچھ ضابطے ہوتے ہیں، مگر اسرائیل اپنے مغربی حامیوں کی مدد سے ان تمام ضوابط کو روند رہا ہے۔

پزشکیان نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ملک کی جوابی کارروائیوں کو موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران دفاع نہ کرتا تو ہمیں روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں عوام، دانشوروں اور سائنسدانوں کی شہادت کا سامنا ہوتا۔ مگر الحمدللہ، ایران نے اُن اسرائیلی ہتھیاروں کو بھی تباہ کیا جنہیں ناقابلِ شکست قرار دیا جاتا تھا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل دوبارہ حملہ کرتا ہے، تو اُسے ایرانی مسلح افواج کی پہلے سے بھی زیادہ شدید اور تباہ کن جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
 
ایرانی صدر نے زور دیا کہ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ ایران کو اپنا دفاعی نظام کیوں مستحکم رکھنا چاہیے۔ ایران ہمیشہ علاقائی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا خواہاں رہا ہے، مگر ظالم قوتوں کی موجودگی میں کمزور دفاع خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

اس دوران پاکستانی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے شہید ہونے والے ایرانی شہریوں، کمانڈروں اور سائنسدانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے منشور کو مسلسل پامال کرتا رہا ہے اور اسے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔

News ID 1933509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha