مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی ریڈیو نے خبر دی ہے کہ ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملے ممکنہ طور پر آج رات دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔
اسی حوالے سے روزنامہ اسرائیل هیوم نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت نے چوتھے درجے کا انتباہ برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں، عوامی اجتماعات اور دیگر کاموں کی معطلی بدستور جاری رہے گی۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری ہوا ہے جب گزشتہ رات ایران کی جوابی کارروائیوں نے صہیونی حکومت کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ