14 جون، 2025، 5:57 PM

امریکہ کے ساتھ مسقط میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوگئے، ایران

امریکہ کے ساتھ مسقط میں ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوگئے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسقط میں اتوار کو ہونے والے مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورت حال میں ہماری بنیادی توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اتوار کو مسقط میں ہونے والے مذاکرات کی منسوخی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہماری اصل توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ سفارت کاری اور امن کے دشمنوں نے ایرانی قوم پر ایک ظالمانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے مذاکرات اور سفارت کاری کے تمام دعووں کے باوجود، ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں صیہونی رژیم کا ساتھ دیا ہے۔

 بقائی نے کہا کہ امریکہ صیہونی رژیم کی جارحیت کا سب سے بڑا حمایتی  ہے، ایسے حالات میں  مذاکرات میں حصہ لینا بے معنی ہو گا۔

News ID 1933501

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha