مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا ہے کہ یورپی ممالک کو سات سال کا موقع ملا تھا کہ وہ جوہری معاہدے سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، لیکن وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے نہ تو کوئی ندامت ظاہر کی اور نہ ہی سفارتی عمل کو آسان بنانے کی کوئی کوشش کی، بلکہ اب ایران کے قانونی حق کو استعمال کرنے پر سزا دینے کا مضحکہ خیز مطالبہ دہرا کر کشیدگی کو بڑھا رہے ہیں۔
عراقچی نے خبردار کیا کہ اگر یہ تین ممالک کوئی اور بڑی غلطی کریں گے تو ایران سخت اور فیصلہ کن ردعمل دے گا، اور اس کے تمام نتائج ان ممالک پر ہوں گے جنہوں نے خود اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
آپ کا تبصرہ