11 جون، 2025، 5:17 PM

شام میں علویوں کا قتل عام جاری؛ حمص پر تکفیری حملے میں 6 افراد شہید

شام میں علویوں کا قتل عام جاری؛ حمص پر تکفیری حملے میں 6 افراد شہید

شام کے صوبہ حمص میں جولانی رژیم کے مسلح کارندوں کے حملے میں چھ علوی شہری شہید ہوگئے۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، شام کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات تکفیری گروہوں نے حمص کے نواحی شہر تلکلخ میں ایک سنگین حملہ کیا، جس میں چھے علوی شہری شہید ہوئے۔

شام کے انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ حمص کے مغرب میں لبنان کی سرحد کے قریب واقع تلکخ شہر میں گذشتہ رات جولانی رژیم کے کارندوں اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

 میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جولانی رجیم کے ایک سکیورٹی اہلکار کو تلکلخ میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ہلاک کر دیا گیا جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے۔

ادھر جولانی رژیم کے سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ حمص میں نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا ہے اور وہ اس واقعے کے ذمہ داران کا تعاقب کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا میں تلکلخ شہر کی جانب جنگی سازوسامان کی منتقلی اور گاڑیوں کو آگ لگنے کے مناظر پر مشتمل ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

News ID 1933358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha