مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے اعلان کیا ہے کہ فرانس فلسطین کو باضابطہ طور پر آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
فرانسیسی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ پیرس اور ریاض اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق اجلاس کے دوران جو 17 سے 20 جون کے درمیان نیویارک میں ہوگا، فلسطینی ریاست کے تسلیم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
بارو نے اس تسلیم کو محض علامتی نہیں بلکہ ایک بامقصد اقدام قرار دیا اور کہا کہ فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے اس معاملے میں خصوصی ذمہ داری محسوس کرتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے بعض امور میں تبدیلی آئے گی اور فلسطینی حکومت کی بین الاقوامی حیثیت مضبوط ہوگی۔
بارو نے تسلیم کرنے کی کوئی مخصوص تاریخ تو نہیں بتائی، تاہم کہا کہ فرانس اس عمل کے لیے کچھ شرائط رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے بھی برزیل کے صدر لولا داسیلوا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے امکان کا ذکر کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ