مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت کے زیر انتظام علاقے کارگل کے حسینی پارک میں امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 35ویں برسی کی مناسبت سے ایک پروقار اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ پروگرام امام خمینی میموریل ٹرسٹ کارگل کی طرف سے منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تقریب کے نمایاں مہمانوں میں حیدرآباد سے سید تقی رضا عابدی اور شیخ غلام مہدی خان شامل تھے جب کہ ضلع کے ممتاز مذہبی اسکالرز اور قابل ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں امام باقر علیہ السلام کی زندگی خاص طور پر اسلامی علوم میں پھیلاو میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
تقریب میں مقررین نے امام خمینی کے انقلاب کے دیرپا عالمی اثرات اور ظلم و ناانصافی کے خلاف ان کے غیر متزلزل موقف پر زور دیا۔
یہ تقریب نہ صرف کارگل کے لوگوں کی طرف سے امام باقر ع اور ان کے مکتب کے شاگرد رشید امام خمینی کے لیے گہری عقیدت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ انصاف، مزاحمت اور اتحاد کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے ان کے عزم کا اعادہ بھی کرتی ہے جن کی امام خمینی نے حمایت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ