4 جون، 2025، 3:15 PM

یوم عرفہ پر کربلا میں حاضری کے لئے مہران بارڈر پر زائرین کا ازدحام

یوم عرفہ پر کربلا میں حاضری کے لئے مہران بارڈر پر زائرین کا ازدحام

یوم عرفہ کے موقع پر کربلا میں حاضری کے لیے مہران بارڈر پر زائرین کا ازدحام بڑھنے لگا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یوم عرفہ کے موقع پر کربلا میں حاضری کے لیے مہران بارڈر پر زائرین کا ازدحام بڑھنے لگا ہے۔

ایران کے صوبہ ایلام کے بارڈر فورس کمانڈر علی نادرخانی نے کہا کہ ہم اس وقت مہران بارڈر ٹرمینل پر کئی ہزار زائرین کے ازدحام کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر میجمنٹ فورسز زائرین کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاکہ بارڈر عبور کرنے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

کمانڈر نادرخانی نے سرحد کی دوسری طرف بھیڑ کی سست روی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں کنٹرول گیٹ نہ ہونے کی وجہ سے زائرین کی نقل و حرکت سست روی ہے لیکن ہمارے سرحدی محافظ حالات کو سنبھال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرحدی محافظین زائرین کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے عراقی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں اطراف کے تعاون سے زائرین کی بارڈر کراسنگ کا عمل جلد از جلد معمول پر آجائے گا۔

News ID 1933200

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha