30 مئی، 2025، 8:08 PM

دوشنبے، ایران اور پاکستان کے اعلی حکام کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق

دوشنبے، ایران اور پاکستان کے اعلی حکام کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر اتفاق

ایران کے نائب صدر اور پاکستانی وزیر اعظم نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستانی وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ تہران کے دوران ایرانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کو سراہا۔

ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع  کے لیے دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

ایرانی نائب صدر "گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس 2025ء" میں شرکت کے لیے تاجکستان میں ہیں۔

News ID 1933087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha