29 مئی، 2025، 11:03 PM

غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر غور کر رہے ہیں، حماس

غزہ جنگ بندی سے متعلق امریکی  تجویز پر غور کر رہے ہیں، حماس

حماس نے تصدیق کی اسے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے امریکی ایلچی کی نئی تجویز موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس نے آگاہ کیا ہے کہ تحریک کی قیادت کو مشرق وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف کی نئی تجویز ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی ہے اور وہ اس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

حماس نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اس تجویز پر نظرثانی فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کا باعث بنے گی۔ 

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاہو نے صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ سے بات چیت میں اعلان کیا کہ وہ وٹکاف کی طرف سے پیش کیے گئے حالیہ منصوبے سے متفق ہیں۔

News ID 1933071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha