23 مئی، 2025، 6:12 PM

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے آباد کاروں سے جنگ کے فوری خاتمے کے مطالبے کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی درخواست کی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے  وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

صیہونی  قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو رژیم کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے جاری رہنے سے درجنوں اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نے جنگ کو ہوا دے کر قیدیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ نے آباد کاروں سے سڑکوں پر آکر جنگ کے فوری خاتمے اور تمام قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے کی درخواست کی"

News ID 1932899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha