15 مئی، 2025، 6:54 PM

بغداد، سربراہی کانفرنس کی تیاریاں، عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سرجوڑ کر بیٹھ گئے

بغداد، سربراہی کانفرنس کی تیاریاں، عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سرجوڑ کر بیٹھ گئے

بغداد میں آئندہ ہفتے کو منعقد ہونے والی عرب لیگ کانفرنس کی تیاری کے لئے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عرب ممالک کی 34ویں سربراہی کانفرنس کی تیاریوں کے لیے آج بغداد میں وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا، عرب لیگ کا سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے کو ہونے جا رہا ہے۔

اس موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے اپنے خطاب سے اجلاس کا آغاز کیا اور صدارت اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کو سونپ دی۔

فواد حسین نے اس بات پر زور دیا کہ عراق شام کے استحکام کی حمایت کرتا ہے اور فلسطین عالم اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے، عراق فلسطینی عوام کی حمایت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے ماضی کے موقف پر زور دیتا ہے۔

اس دوران عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ صیہونیوں کے توسیع پسندانہ منصوبے جاری ہیں اور وہ نہ صرف فلسطین بلکہ شام اور لبنان کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔

News ID 1932700

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha