مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران میں 33ویں ایران-جاپان مشاورتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کا سفر کرنے والے جاپان کے سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور نمازو ہیرویوکی سے ملاقات کی۔
انہوں کہا کہ ایران جاپان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت کا خیرمقدم کرتا ہے۔
عراقچی نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس ملاقات میں جاپان کے نائب وزیر خارجہ نے ایران اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ہیرویوکی نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ بات چیت اور مزید تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے ضروری ہے کہ وہ جوہری مسئلے کے پرامن حل کی طرف مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری اور ٹھوس اقدامات کرے۔
آپ کا تبصرہ