23 اپریل، 2025، 6:57 PM

ایران کی جانب سے حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

ایران کی جانب سے حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت

ایران نے حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں اس کے توانائی، تیل اور گیس کے شعبوں اور پرامن جوہری پروگرام سے منسلک متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں ایران کی توانائی، تیل اور گیس کے شعبوں اور پرامن ایٹمی پروگرام سے منسلک متعدد افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 بقائی نے ایرانی قوم پر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی پالیسی کو  واشنگٹن کا معاندانہ رویہ اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کا امریکی اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ 

 اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں ایک طرح کی غنڈہ گردی ہے جو مذاکرات کے خواہاں کے امریکی دعووں کی براہ راست نفی کرتی ہیں۔

 انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو اس طرح کے مجرمانہ اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے۔

News ID 1932113

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha