مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی سابق وزیراعظم اور معروف سیاستدان آویگدر لیبرمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نتن یاہو حماس کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
لیبرمن نے نتن یاہو کی کابینہ کو جنگی ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت طوفان الاقصی آپریشن کا مؤثر جواب دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نتن یاہو وہی وزیر اعظم ہیں جن کے دور میں 7 اکتوبر کا واقعہ پیش آیا۔ انہیں چاہیے کہ قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کے بجائے اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کریں اور فوری طور پر اقتدار سے الگ ہو جائیں۔
واضح رہے کہ نتن یاہو نے فلسطینی مقاومت کو ختم کرنے کے دعوے کے ساتھ غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا تاہم 18 ماہ گزرنے کے باوجود فلسطینی مزاحمتی گروہ اب بھی مقبوضہ علاقوں میں صہیونی افواج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ