مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو کے دوران روسی صدر کو رہبر انقلاب کا پیغام پہنچایا۔
عراقچی نے اس دوران اعلی روسی حکام سے ملاقاتیں کیں اور آج قطر کے اپنے ہم منصب سے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ