مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ممکنہ طور پر آئندہ جون میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کارروائی علاقائی سلامتی کو مضبوط کرنے کے لیے ایک بروقت قدم ہو گی۔
میکرون نے ٹرمپ کے جبری بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کوئی جائیداد نہیں ہے، تاریخ اور جغرافیہ کو تباہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ غزہ کے 20 لاکھ لوگ خوفناک جنگ کے باوجود وہاں موجود ہیں۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ مصری صوبے العریش کے دورے کے دوران غزہ کے متعدد زخمیوں اور بیماروں سے ملا، ان تمام زخمی بچوں اور خواتین سے صرف ایک بات سنی کہ "وہ غزہ واپس جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ