20 مارچ، 2025، 9:19 PM

حماس نے تل ابیب پر میزائل حملے کی تصاویر جاری کر دیں + ویڈیو

حماس نے تل ابیب پر میزائل حملے کی تصاویر جاری کر دیں + ویڈیو

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز نے صیہونی رژیم کے مرکز پر میزائل حملے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ  القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر آج کے میزائل حملے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

  کچھ دیر پہلے القسام نے اعلان کیا تھا: غزہ کے نہتے شہریوں کے خلاف صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں، فلسطینی مزاحمت نے مقبوضہ تل ابیب کو M90 میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

اس میزائل حملے کے بعد صہیونی میڈیا نے اطلاع دی کہ تل ابیب اور اس کے گردونواح میں انتباہی سائرن بجنے لگے۔ 

صیہونی حکومت کے چینل 12 کے  نمائندے  نے تصدیق کی کہ خان یونس سے تل ابیب کی طرف 3 راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد تل ابیب کا بین گورین انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

 عبرانی ذرائع نے بتایا کہ آئرن ڈوم سسٹم دو میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ انٹرسیپٹر میزائلوں سے تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر رشون لیٹزیون کو نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1931265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha