12 مارچ، 2025، 4:06 PM

خطے کے ممالک اپنی سلامتی کی حفاظت کر سکتے ہیں، بیرونی قوتوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ایڈمرل ایرانی

خطے کے ممالک اپنی سلامتی کی حفاظت کر سکتے ہیں، بیرونی قوتوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ایڈمرل ایرانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ خطے کی صورت حال اب ماضی جیسی نہیں رہی،غیر علاقائی قوتوں کو اپنا نظریہ بدلنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحری مشق کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خطہ ماضی جیسا نہیں رہا، خطے کے ممالک اس کی سلامتی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ دشمنوں کو چاہیے کہ وہ خطے کے بارے میں اپنا نظریہ بدلیں اور اقوام کا احترام کریں۔

 شہرام ایرانی نے کہا کہ ہمارا دشمنوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم کبھی تنہا نہیں ہوں گے اور ہمارے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

News ID 1931044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha