23 فروری، 2025، 1:54 PM

سید مقاومت کے ساتھ کیے ہوئے عہد پر قائم رہیں گے، لبنانی شہریوں کی مہر نیوز سے گفتگو+ ویڈیو

سید مقاومت کے ساتھ کیے ہوئے عہد پر قائم رہیں گے، لبنانی شہریوں کی مہر نیوز سے گفتگو+ ویڈیو

شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ میں شریک لبنانی شہریوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ سید مقاومت کے ساتھ کیے ہوئے عہد پر قائم رہیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق بیروت میں سید مقاومت شہید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ جاری ہے۔

اس موقع پر لبنانی شہریوں نے خبر رساں ایجنسی مہر کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے اور ہمیشہ سید مقاومت کے ساتھ کیے گئے عہد پر ثابت قدم رہیں گے۔

شہید نصراللہ نے اپنی جان لبنان پر قربان کردی

جنازے میں شرکت کرنے والے ایک شہری نے کہا کہ ہم اپنے عہد پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔ شہید حسن نصراللہ نے اپنی جان لبنان کے لیے قربان کی اور ہم ان کے راستے پر آخری سانس تک قائم رہیں گے۔

شہید نصراللہ دنیا بھر کے لئے نمونہ عمل ہیں

خاتون شہری نے کہا کہ سید حسن نصراللہ کی تدفین کا کوئی خاص مقام نہیں ہے۔ وہ دنیا بھر کے تمام آزاد لوگوں کے لئے نمونہ عمل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے۔ ہمارے پاس صرف فتح یا شہادت کا راستہ ہے اور ہم آخر تک اپنے عہد و پیمان پر قائم رہیں گے۔

News ID 1930611

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha