11 فروری، 2025، 6:56 PM

اسرائیل شام میں 9 فوجی اڈے قائم کر رہا ہے! صیہونی میڈیا کا انکشاف

اسرائیل شام میں 9 فوجی اڈے قائم کر رہا ہے! صیہونی میڈیا کا انکشاف

صیہونی رژیم سے وابستہ میڈیا ذرائع نے شام میں غیر معمولی فوجی نقل و حرکت سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے شام پر قابض فوجیوں کی نقل و حرکت میں غیر معمولی اضافے سے آگاہ کیا ہے۔

 صیہونی آرمی ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب رژیم نے شام میں بغیر کسی مزاحمت کے سیکورٹی زون قائم کیا ہے!

اس رپورٹ کے مطابق، شام میں اسرائیل کی موجودگی عارضی نہیں ہے اور وہ مذکورہ سیکورٹی زون میں 9 فوجی اڈے قائم کر رہا ہے۔

  رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم 2025 کے دوران شام میں مکمل گیریژن قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس وقت علاقے میں 3 فوجی بریگیڈز کام کر رہی ہیں جب کہ 7 اکتوبر سے پہلے صرف ڈیڑھ بٹالین تعینات تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم شام میں سکیورٹی زون پر کنٹرول جاری رکھنے کے لیے کوئی خاص تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

News ID 1930278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha