5 فروری، 2025، 12:34 AM

مصر اور اردن کے سربراہوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال

مصر اور اردن کے سربراہوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران خطے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سمیت قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کو انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کی۔ 

 اردن اور مصر کے سربراہان نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو خطے میں مستقل امن کے حصول کے لئے ضروری قرار دیا۔

فریقین نے شام اور لبنان کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1930083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha