19 جنوری، 2025، 8:02 PM

غزہ کا انتظام حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ کا انتظام حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا، مشیر ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ غزہ کا انتظام کسی بھی صورت میں حماس کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد انتظامی معاملات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماس اگر جنگ بندی سے عقب نشینی کرے تو امریکہ اسرائیل کی حمایت کرے گا۔

والٹز نے مزید کہا کہ ہم حماس کی مکمل نابودی کے بارے میں مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔ غزہ کے انتظامات حماس کے سپرد نہیں کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ غزہ پر 15 مہینے سے زیادہ بمباری اور وحشیانہ حملوں کے باوجود صہیونی حکومت حماس کے پاس یرغمال صہیونیوں کو رہا کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ حماس اور جہاد اسلامی نے اپنے وعدے کے مطابق جنگ بندی کے ذریعے ہی صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کو عملی کرکے دکھایا۔

News ID 1929699

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha