18 جنوری، 2025، 4:50 PM

یمن کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ، بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل+ ویڈیو

یمن کا مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملہ، بن گورین ائیرپورٹ کی سرگرمیاں معطل+ ویڈیو

یمن کے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملے کے نتیجے میں بن گورین ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہوگئیں جب کہ جنوبی تل ابیب میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

مہر نیوز کے مطابق، صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کے میزائل حملے کے نتیجے میں بن گورین ہوائی اڈے کی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

مذکورہ ذرائع نے مزید بتایا کہ یمنی میزائل حملے کے نتیجے میں جنوبی تل ابیب کے علاقے بئر یعقوب میں آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ روانہ کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ یمنی میزائل فائر ہوتے ہی صیہونیوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد آبادکار زخمی ہوئے۔

یمنی میزائلوں نے غزہ پر آگ و آہن برسانے والے خونخوار صیہونیوں کی نیندیں حرام کر ڈالی ہیں۔

News ID 1929658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha