مہر نیوز کے مطابق، ایران کی بارڈر فورس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے سردشت میں دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد کی ایک کھیپ ضبط کر لی گئی ہے۔
انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بارڈر فورس نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی ملک میں دراندازی کے دوران دھماکہ خیز مواد سے بھرے 10 بیگ ضبط کر لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی خبر ملتے ہی سردشت بارڈر کے محافظوں نے فوری طور پر کاروائی کی اس دوران دہشت گرد فرار ہوگئے۔"
ایرانی بارڈر پولیس کے سربراہ نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ضبط کر لئے گئے سامان میں تقریباً 77 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے 15 پیکجز، 5000 الیکٹرانک ڈیٹونیٹر اور 13 خودکش جیکٹس شامل تھیں۔
آپ کا تبصرہ