11 جنوری، 2025، 8:05 AM

خوزستان میں غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا

خوزستان میں غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا

خوزستان میں سپاہ پاسداران انقلاب کی خصوصی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، خوزستان میں سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس شعبے کے اہلکاروں کی کوششوں سے غیر ملکی جاسوس نیٹ ورک کے عناصر کو گرفتار کرکے عدلیہ کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ خلیج فارس کے ایک ملک کی انٹیلی جنس سروس سے وابستہ نیٹ ورک خوزستان کے حساس مراکز سے معلومات جمع کرنے میں ملوث تھا۔

سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس یونٹ نے شب و روز کی محنت کے بعد نیٹ ورک کے اراکین کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کیا ہے۔

یہ کارروائی ایران کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف اہم کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

News ID 1929483

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha