29 دسمبر، 2024، 10:01 PM

حماس کی اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق صیہونی دعوے کی تردید

حماس کی اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق صیہونی دعوے کی تردید

فلسطینی تحریک حماس نے سابق سربراہ کے قتل کے بارے میں صیہونی حکومت کے دعووں کی تردید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے تہران میں سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بارے میں صیہونی رجیم کے دعووں کی تردید کی ہے۔ 

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اسماعیل ہنیہ کے قتل سے متعلق تمام جھوٹے دعووں کی مکمل تردید کرتی ہے۔

 صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ کا قتل ایرانی صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ہنیہ کے دورہ تہران کے دوران ان کے کمرے میں نصب بم سے کیا گیا۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ مزاحمتی تحریک کے سکیورٹی اداروں اور ایران کے خفیہ ایجنسیوں کی مشترکہ تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ دہشت گردانہ کارروائی 7.5 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد کے حامل  گائیڈڈ میزائل سے کی گئی تھی۔ مذکورہ میزائل سے شہید ہنیہ کے موبائل فون کو براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔

 اس بیان میں حماس نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کے بے بنیاد دعوے در اصل اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اس رجیم کی کھلی جارحیت سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش ہے۔

News ID 1929173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 22:50 - 2024/12/29
      0 0
      Good news
    • Syed Munir Hussain Shah PK 22:50 - 2024/12/29
      0 0
      Good news
    • Syed Munir Hussain Shah PK 22:50 - 2024/12/29
      0 0
      Good news