29 دسمبر، 2024، 7:33 PM

غزہ میں صیہونی رجیم کو انٹیلی جنس ناکامی کا سامنا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

غزہ میں صیہونی رجیم کو انٹیلی جنس ناکامی کا سامنا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

صیہونی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کے متعدد باشندے قابض رجیم کی جاسوسی سروس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی میں قابض رجیم کی انٹیلی جنس ناکامی کا انکشاف کیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی شباک گذشتہ سال 7 اکتوبر کو غزہ میں اپنے جاسوسوں سے طوفان الاقصیٰ سے متعلق حماس کے ارادے کے بارے میں معلومات نہ ملنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 شباک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ کے متعدد جاسوسوں نے صیہونی حکومت کو چکمہ دیتے ہوئے درست معلومات فراہم نہیں کیں۔

صیہونی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ اس رجیم کو جاسوسوں کے ذریعے حماس کی صفوں میں دراندازی میں ناکامی کا سامنا ہے، کیونکہ حماس ایک سربستہ تنظیم ہے۔

مذکورہ صہیونی چینل نے دعویٰ کیا کہ حماس صیہونی رجیم کے ساتھ تعاون کا شبہ ہونے پر متعلقہ شخص کو فوری طور پر موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔

News ID 1929170

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha