مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے آج اپنے ایک بیان میں کہا: ہم شامی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں دہشت گرد گروہوں کی شام میں واپسی پر گہری تشویش ہے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کہا: عراق نے عمانی فریقوں کے ساتھ فوری جنگ بندی کے قیام اور غزہ کی پٹی تک امداد کی ترسیل کے حوالے سے مفاہمت کی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی حکومت نے شام میں تبدیلی کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف اپنایا ہوا ہے۔ شام میں تیزی سے بدلتی صورت حال کے پیش نظر عراقی فوج نے بھی سرحدوں پر اپنی موجودگی بڑھا دی ہے۔
آپ کا تبصرہ